Free Translation Widget

Tuesday, December 13, 2011

رجب کے کونڈوں پر اعتراض ۔ 4

اعتراض :4:عربوں میں میدے کی پوریاں گھی میں پکا کر کونڈوں میں بھرنے اور فاتحہ دلانے کا رواج آج تک نہ تھا اور نہ ہوا۔ 

جواب :  جو پہلےتھا اس کا کیا ہوا ؟
کیا جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مبارک قبرستان پہلے ایسے تھے جیسے اب ہیں؟
کیا پہلےسنہری جالیوں کے آگے ایسی دیوار تھی جیسی اب بنادی گئی ہے؟
پہلے مواجہ شریف کی جالیوں پر یااللہ یامحمد لکھاتھا اور اب اس کی جگہ یااللہ یامجید تحریف کرکے لکھ دیا گیا ہے کیوں؟

اب بھی مملکت سعودیہ میں مختلف مسالک کے افراد آباد ہیں، مثلاً اہلِ سنت، شیعہ، وہابی، پھر مذہب کے حوالے سے حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی وغیرہ۔ کیا شیخِ حرم کے ملک میں تمام مذاہب و مسالک والوں کو اپنے اپنے فقہ اور عقیدوں کے مطابق زندگی گذارنے کی کھلی آزادی حاصل ہے؟اگر جواب ہاں میں ہے تو پھر یہ بتایا جائے کہ ایک ہی مسلک و مذہب کے امام کی اقتداء میں دوسرے مسلک و مذہب والوں کو نماز پڑھنے کے لیے مجبور کیا جانا اور انکار یا نمازِ باجماعت (ثانی) کے اہتمام پر مذہبی پولیس والے اس کو گرفتار کرکے پابندِ سلاسل کیوں کرتے ہیں؟ اور قاضی فوری طور پر انہیں قید و بند کی سزا کیوں سنادیتا ہے؟ کیا شخصی آزادی سلب کرنے کی یہ بدترین مثال نہیں ہے؟

لیکن یاد رہے عرب شریف میں اب بھی مسلمان رجب کے کونڈے بھرتے ہیں گرچہ پابندی کے باعث اعلانیہ نہ سہی۔


No comments:

Post a Comment

تبصرہ لکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔