Free Translation Widget

Tuesday, December 13, 2011

رجب کے کونڈوں پر اعتراض ۔ 3

اعتراض : 3: کونڈوں کی یہ رسم ایک متعدی مرض کی طرح سنی عوام میں بھی پھیل گئی اور اب تک بدستور پھیلتی جارہی ہے۔

جواب: کونڈے بھرنے والےمسلمان سید السادات حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کو ایصالِ ثواب کرکے آخرت میں تو نفع پائیں گے ہی دنیا میں بھی پاتے ہیں اور جب دیگر لوگ اپنی آنکھوں دیکھا حال دیکھتے ہیں تو وہ بھی دین ودنیا کا یہ نفع پانے کے لیے اس کارِ خیر میں شامل ہوجاتے ہیں۔مزید حدیثِ پاک میں ہے،

حضرت عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اﷲ عنھما نے فرمایا :
فما رآه المؤمن حسناً فهو عند اﷲ حسن، وما رآه المؤمنون قبيحاً فهو عند اﷲ قبيح
جس کو (بالعموم) مومن اچھا جانیں وہ اللہ کے ہاں بھی اچھا ہے اور جس کو مومن برا جانیں وہ اللہ کے نزدیک بھی برا ہے۔

1. بزار، البحر الزخار (المسند)، 5 : 212، 213، رقم : 1816
2.
طيالسي، المسند، 1 : 33، رقم : 246
3.
أحمد بن حنبل، المسند، 1 : 379، رقم : 3600
4.
حاکم، المستدرک علي الصحيحين، 3 : 83، رقم : 4465
5۔ ہیثمی نے ’’مجمع الزوائد و منبع الفوائد (1 : 177، 178)‘‘ میں کہا ہے کہ اِسے احمد، بزار اور طبرانی نے روایت کیا ہے اور اِس کے رجال موثق (ورجالہ موثقون) ہیں۔
6۔ عجلونی نے ’’کشف الخفاء ومزیل الالباس (2 : 245، رقم : 2214)‘‘ میں کہا ہے کہ یہ روایت موقوف حسن ہے۔

No comments:

Post a Comment

تبصرہ لکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔