Free Translation Widget

Tuesday, December 13, 2011

رجب کے کونڈوں پر اعتراض ۔ 1



اعتراض1:  ؛  افسانے اور کہانیاں اکثر من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہوا کرتی ہیں اور حقیقت کا دور ،دور تک اس سے تعلق نہیں ہوتا۔لیکن عوام کے ہاں بسا اوقات یہ من گھڑت افسانے مستند تواریخ کا درجہ پالیتے ہیں ،بالخصوص جبکہ عوام کے سامنے ایسے من گھڑت افسانوں کو اگرمذہبی رنگ میں پیش کیا جائے تو اکثر عوام بغیر سوچے سمجھے اس کے سچ ہونے پر آنکھ بند کرکے عمل کرلیتے ہیں اور بڑی عقیدت کے ساتھ اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ حالاں کہ حقیقت کا اس سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔رجب کے کونڈوں میں پڑھی جانے والی کہانی ایک من گھڑت کہانی ہے۔

جواب : ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ منگھڑت کہانی نہ پڑھی جائے۔ ہاں علمائے اہلسنت وجماعت نےجن مستند روایات  و واقعات کو کتابی صورت میں جمع کردیا ہے وہی عوام الناس کی اصلاحِ احوال اور اہلبیت کی محبت کا پرچار کرنے کے لیے پڑھے جائیں اور بیان کیے جائیں۔

اگر یہ واقعات بیان نہ بھی کیے جائیں تو بھی کونڈوں کا انعقاد اور سید السادات حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کو ایصالِ ثواب ہوجائے گا۔

No comments:

Post a Comment

تبصرہ لکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔