Free Translation Widget

Thursday, December 1, 2011

شفاعت

قُلْ لِّلّٰهِ الشَّفَاعَةُ جَمِیْعًا١ؕ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۝

(سورۃ الزمر آیت 44 )

ترجمہ : تم فرماؤ شفاعت تو سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اسی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی پھر تمہیں اسی کی طرف پلٹنا ہے

اس آیت سے واضح ہوا کہ ذاتی شفاعت صرف اللہ کے پاس ہے۔



مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ

(سورۃ البقرۃ آیت 255 )

ترجمہ : وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بے اس کے حکم کے

اس آیت میں مشرکین کارد ہے جن کا گمان تھا کہ بت شفاعت کریں گے ۔


یَوْمَىِٕذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَهٗ قَوْلًا۝۱۰۹

(سورۃ طٰہٰ آیت 109)

ترجمہ : اس دن کسی کی شفاعت کام نہ دے گی مگر اس کی جسے رحمٰن نے ، اذن دے دیا ہے اور اس کی بات پسند فرمائی

اس آیت سے معلوم ہوا اللہ نے اپنے کرم سے اپنے پیاروں کو شفاعت کااختیار دیا ہے وہ اذن والے انبیاء و ملائکہ و مؤمنین ہیں۔


درس : ان آیات سے ثابت ہوا کہ شفاعت ،خدا کے علاو ہ دو سرے بھی کر سکتے ہیں لیکن اسکی اجازت اور مشیّت سے ۔۔۔۔۔ اور وہ اجازت یافتہ گروہ انبیاء و ملائکہ و مؤمنین و صالحین کا ہے  اور شفاعتِ کبرٰی کے مالک  اللہ کی عطا سے محبوبِ خدا ہیں۔

No comments:

Post a Comment

تبصرہ لکھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔